سپورٹس فیسٹیول کے آ خر ی دن فیکلٹی ممبران کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ

citytv.pk

ساہیوال (سٹی ٹی وی پاکستان ) ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال میں سپورٹس فیسٹیول کے آ خر ی دن فیکلٹی ممبران کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ یہ کرکٹ میچ میڈیسن الائیڈ کے کپتان ڈاکٹر ساجد مصطفیٰ اور سرجری الائیڈ کے کپتان پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال ڈاکٹر راشد قمر راؤ کے درمیان ہو۔

میڈیسن الائیڈ کے کپتان ڈاکٹر ساجد مصطفیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ڈاکٹر ساجد مصطفیٰ نے کافی اچھی بیٹنگ کی۔

citytv.pk

citytv.pk

سرجری الائیڈ کے کپتان پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال ڈاکٹر راشد قمر راؤ اور ڈاکٹر محمد رضوان نے بیٹنگ میں اچھی شراکت قائم کی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا اور پرنسل اور کپتان ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے کافی زیادہ چوکے اور چھکے لگائیں اور میچ کے دوران ناظرین سے خوب داد سمیٹی۔

سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر کھیل میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں