کاروبار ، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے ، وزیراعظم عمران خان

کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا ، وزیراعطم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر اظہارتشویش بھی کیا گیا

0 23

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں کاروبار ، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے ،

بلکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر اظہارتشویش کیا گیا ،

اس دوران کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں کاروبار ، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے ، بلکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات پر بھی بات چیت کی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ نے زائرین پالیسی کی منظوری بھی دے دی۔

دوسری طرف تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، تعلیمی اداروں میں بھی طلباء اور اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ،

سی ای او ایجوکیشن کے مطابق ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گورونانک کالج کی 6 طالبات کورونا کا شکار ہوئی ہیں ، کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد کالج کو 7 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، کالج کی 100 طالبات کے سیمپلز لیے گئے ہیں ،

علی حیدر ڈوگر، گرلز ایم سی ہائی اسکول کی 5 طالبات بھی کورونا کا شکار ہوئی جس کے بعد اسکول کو 5 روز کے لیے سیل کر دیا گیا ، تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلوں کا امکان ہے ، جس کے لیے صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے ،

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اس اجلاس کی صدارت کریں گے ، جس میں چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک سے اجلاس میں شریک ہوں گے ،

اجلاس میں تعلیمی ادروں میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا ، اجلاس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر گفتگو ہو گی ، اجلاس میں آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے متعلق فیصلہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.