پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل ہونے پرعہدیداروں کے نوٹیفکیشن کی تقریب

0 10

ممبر صوبائی اسمبلی و ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک ندیم کامران کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی اس تقریب کے مہمانان گرامی ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن میاں یاور زمان ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ڈویژنل سینئر نائب صدرچوہدری محمد طفیل جٹ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار چھچھڑتھے ۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیرِ زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال صاحب کی متولیِ مرکزی امام بارگاہ مخدوم سید مرید حسین کاظمی کی وفات پر تعزیت کے لئے دربارِ اہلیت مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر 4 چیچاوطنی آمد

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا، بعد از مہمانان گرامی نے عہد داران کو نوٹیفکیشن دئیے جس کے مطابق ضلعی صدر ملک ندیم کامران،ضلعی جنرل سیکرٹری راو نذر فرید،ضلعی سینئر نائب صدر پیر عمران احمد شاہ، ضلعی نائب صدور چوہدری محمد اشرف (ایم این اے)، چوہدری منیر ازہر (سابق ایم این اے)،پیر ولایت شاہ کھگہ سابق ایم پی اے)، چوہدری محمد حنیف جٹ (سابق ایم پی اے)، چوہدری محمد ارشد جٹ (سابق ایم پی اے)، رانا ریاض احمد خاں (ایم پی اے)، نوید اسلم خان لودھی (ایم پی اے)،

ملک محمد ارشد (ایم پی اے)، پیر خضر حیات شاہ کھگہ (ایم پی اے)، چوہدری شاہد منیر فاروق (ٹکٹ ہولڈر پی پی 202)، ملک محمد رمضان(بابا فرید فلور ملز)، رانا ارسلان ارشد خاں (ایڈووکیٹ)، چوہدری غفار الحق (ایڈووکیٹ)، رانا سجاد حسین (جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع ساہیوال)، پیر معین الدین چشتی (سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن ضلع ساہیوال) شامل تھے ۔تقریب کے اختتام پر ڈویژنل آرگنائزیشن نے تمام ضلعی عہدداران کو مبارکباد پیش کی اور میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے قائدین کے ہر حکم پر لبیک کہنے کا عزم کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.