چیچہ وطنی، ڈی ایس پی ساجد محمود گوندل نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ اسلام کے سلسلہ میں چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں

Chichawatni, DSP Sajid Mahmood Gondal has said that foolproof security arrangements have been made on the occasion of Chehlum in connection with Hazrat Imam Hussain (as).

0 13

چیچہ وطنی، ڈی ایس پی ساجد محمود گوندل نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ اسلام کے سلسلہ میں چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں ،

چیچہ وطنی شہر سے دو جلوس برآمد ہوں گے جو مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے شہداءختم نبوت چوک پر پہنچیں گے،

جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں کو خاردار تاروں اور کناتوں سے بند کر دیا جائے گا،جلوس میں شامل ہونے والوں کو میٹل ڈیٹکٹر سے چیک کر کے واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا،

جلوس کے راستوں میں آنے والے مکانوں کی چھتوں پر سنائپر تعینات ہوں گے، اور کسی خواتین و افراد کو چھت پر کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی،

جلوس کی سیکورٹی کیلئے 231 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ،جبکہ راستوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی امن و امان کی صورت حال خراب کرنے نہیں دی جائے گی،جلوس کے ہمراہ پولیس نوجوانوں کے علاوہ رضا کار، ریسکیو1122 ، میڈیکل سٹاف اور امن کمیٹی کے ممبران بھی موجود ہوں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.