ڈاکٹروں نے سعودی عرب میں کرونا ویکسین کی آمد کی تصدیق کر دی

یہ ویکسین ریفریجریٹڈ کنٹینرز میں پہنچے گی جس میں درجہ حرارت منفی 80 درجے سینٹی گریڈ تک رکھا گیا ہے

0 27

سعودی عرب میں بیرون ملک سے کرونا ویکسین کی سپلائی شروع ہوگئی ہے۔ مٴْتعدی امراض کے کنسلٹنٹ نزار باہبری نے سعودی عرب میں نئی کرونا وائرس کی ویکسین آنے کی ضروری تیاریوں کا انکشاف کیا ہے۔

 

ڈاکٹروں نے سعودی عرب میں کرونا ویکسین کی آمد کی تصدیق کر دی
ٹویٹر پر پوسٹ ایک ویڈیو کلپ میں اٴْنہوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویکسین ریفریجریٹڈ کنٹینرز میں پہنچے گی جس میں درجہ حرارت منفی 80 درجے سینٹی گریڈ تک رکھا گیا ہے۔

 

اٴْنہوں نے بتایا کہ ویکسین کو ڈرائی آئس ٹیکنالوجی کی اہمیت اور کم درجہ حرارت پر ویکسین کی نقل و حمل اور شہریوں تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

ڈاکٹر باہبری نے مزید کہا کہ ویکسین کو 20 ڈاکٹروں کی قومی کمیٹی کے ذریعہ منظور کیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں اور مملکت میں مقیم افراد کو دینے کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔

 

سعودی وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر عبد اللہ العسیری نے بتایا کہ سعودی عرب دنیا کیان 20 ممالک میں سے ایک ہے جس نے اتنے کم وقت میں? کرونا ویکسین حاصل کی ہے۔

 

انہوں نے وضاحت کی کہ حتمی مراحل میں پہنچنے والی تمام اہم ویکسینیں زیرغور ہیں۔ حتمی ٹیسٹوں میں کامیاب ہونے والی کوئی بھی ویکسین حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب نے اس گروپ کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.