طلاق کے بعد شوہر کی مالی حالت زیادہ کمزور ہوجاتی ہے یا بیوی کی؟ تازہ تحقیق میں انتہائی دلچسپ انکشاف

0 5

لندن: طلاق کے بعد شوہر کی مالی حالت زیادہ کمزور ہوتی ہے یا بیوی کی؟ نئی تحقیق میں ماہرین نے اس سوال کا انتہائی دلچسپ جواب دے دیا ہے۔

 

میل آن لائن کے مطابق لیگل اینڈ جنرل پنشن گروپ کی طرف سے کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ طلاق کے بعد شوہر کی نسبت بیوی کی آمدنی زیادہ متاثر ہوتی ہے اور اس کی مالی حالت اپنے سابق شوہر کی نسبت زیادہ کمزور ہوتی ہے۔

 

ماہرین نے اس کی دو وجوہات بیان کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی آمدنی عام طور پر مردوں سے کم ہوتی ہے چنانچہ طلاق کے بعد ان کی مالی حالت شوہروں کی نسبت زیادہ کمزور ہونا یقینی ہوتان ہے۔

 

اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ خواتین عام طور پر اپنے شوہر کی پنشن سے حصہ لینے پر اصرار نہیں کرتیں، جس کے نتیجے میں ان کی آمدنی کم ہو جاتی ہے اور وہ مالی اعتبار سے زیادہ کمزور ہو جاتی ہیں۔

 

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر ڈیبورا پرائس کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اپنی تحقیق میں 10ہزار سے زائد میاں بیوی کی طلاق کے بعد ان کی مالی حالت کا اندازہ لگایا جس میں معلوم ہوا کہ طلاق کے بعد 31فیصد خواتین کی مالی حالت پہلے کی نسبت کمزور ہوئی تھی جبکہ مردوں میں یہ شرح صرف 21فیصد تھی۔

 

ان جوڑوں میں سے 28فیصد خواتین ایسی تھیں جنہوں نے اپنے شوہر کی پنشن سے حصہ لینے سے انکار کیا۔ ان کے برعکس مردوں میں یہ شرح صرف 19فیصد تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.