سعودیہ نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے ’صحت پاسپورٹ ‘ کے اجراء کا اعلان کر دیا

یہ صحت پاسپورٹ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والے شخص کو چند سیکنڈز بھی ہی جاری ہو جائے گا

0 7

سعودی عرب میں ویکسی نیشن کے عمل کا منظم بنانے اور ریکارڈ میں رکھنے کی خاطر بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک اقدا م کے تحت ’صحت پاسپورٹ‘ کے اجراء کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کووِڈ-19 کی ویکسین دوسری مرتبہ لگوانے والے شہریوں اور مکینوں کے لیے آن لائن ”صحت پاسپورٹ“ کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔

 

العربیہ نیوز کے مطابق یہ نیا ”صحت پاسپورٹ“ سعودی عرب کی وزارت صحت نے سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت (سدایا) کے تعاون سے تیار کیا ہے۔سدایا کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ شرف نے جمعرات کے روز وزیر صحت کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ”کووِڈ-19 کی ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والے شخص کو چند سیکنڈز ہی میں توکلنا ایپ پرخودکار طریقے سے صحت پاسپورٹ جاری ہوجائے گا۔

 

“ان کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کاوشوں کے حصے کے طور پر ”صحت پاسپورٹ“ جاری کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر وزیرصحت نے کہا کہ صحت پاسپورٹ سے حکام کو ویکسین لگوانے والے افراد کی شناخت میں مدد ملے گی۔سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الربیعہ نے جمعرات کو دوسری مرتبہ کووِڈ-19 کی ویکسین لگوالی ہے۔

 

ویکسین کورس کی تکمیل کے بعد توکلنا ایپ پر ان کا صحت پاسپورٹ نظرآرہا ہے۔سدایا کی تیارکردہ ایپ ’توکلنا‘ وزارتِ صحت کی منظور شدہ ہے۔اس ایپ کو متعارف کرانے کا مقصد کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متاثرہ افراد کی نگرانی کرناتھا۔گذشتہ سال سعودی عرب نے اس مہلک وائرس کی وبا کے عروج کے دنوں میں شہریوں میں کرفیو نافذ کیا تھا اور اس دوران میں توکلنا ایپ ہی کے ذریعے لوگوں کی نقل وحرکت کی نگرانی کی جاتی رہی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.