کامیاب لوگ کیسے سوچتے ہیں ؟؟ تحریر: نا صر محمود بیگ

How do successful people think ?? Written by Nasir Mahmood Baig

0 99

پاررٹ 01

کامیاب لوگ کیسے سوچتے ہیں ؟

ترجمہ ناصر محمود بیگ

تبصرہ یاسین صدیق

وہ کون لوگ ہیں جو کامیابی حاصل کرتے ہیں ؟؟

کیا ان کے اعضاء ہم سے زیادہ ہوتے ہیں ؟؟

کیا وہ کسی اور سیارے کی مخلوق ہیں ؟؟

کیا ان کو قدرت نے غیر معمولی قوت و صلاحیت دی ہے ؟؟؟

کیا ان کا ماحول ،ان کے مسائل ہم جیسے نہیں ہیں ؟؟

کیا ان کے پاس ہم سے زیادہ مواقع اور وسائل ہیں ؟؟

سوچنا ایک ایسا عمل ہے جسے ہر انسان اختیاری و غیر اختیاری طور پر ہر وقت ہی کرتا رہتا ہے ۔

سوچ کی مثال ریل گاڑی کے انجن جیسی ہے ۔۔درست عمل کے لیے درست سمت میں سوچنا ضروری ہے ۔

کامیابی ایسی مادی ترقی جو ذہنی و قلبی سکون بھی دے ۔ہر کامیاب آدمی کے اندر ایک خصوصیت لازمی پائی جاتی ہے وہ محنت سے کام کرنے والا ہوتا ہے ۔

اگر ہم اچھے لکھاری بن سکتے ہیں تو ہمیں بن جانا چاہیے ۔

اگر اچھے بزنس مین بن سکتے ہیں تو بن جانا چاہیے ۔

یہ سب ہماری سوچ پر منحصر ہے ۔

سوچ خود بخود غیر ارادی طور پر تبدیل نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے انسان کو خود سے کوشش کرنا پڑتی ہے ۔۔

اس محنت کے لیے
اچھا سوچنے کی گیارہ مہارتوں پر مشتمل یہ کتاب

How successful people think

مصنف جان سی میکس ویل کی کتاب

میرے کزن ناصر محمود بیگ صاحب کی ترجمہ ہی نہیں بلکہ ہمارے ماحول کے مطابق اضافہ کردہ ہے ۔جنہیں انہوں نے اس انداز سے لکھا ہے کہ دوران مطالعہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہم۔کویی ترجمہ شدہ کتاب پڑھ رہے کیونکہ ہمارے ماحول ،ہمارے مسائل ،ہمارے خیالات و جذبات و احساسات کی ترجمانی کرتی کتاب ہے ۔

نصف کتاب کا مطالعہ کر چکا ہوں ۔اوپر درج چند فقرات اسی کتاب سے لیے گے ہیں۔

مطالعہ کے دوران حدیث رسول خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
عملوں کا دارو مدار نیت پر ہوتا ہے ۔

شدت سے یاد آتی رہی ۔۔۔

آپ سب احباب اس کتاب کو خریدیں ۔

پڑھیں اور سوچیں ۔۔سوچ بدلیں ۔۔سوچ بدلے گی تو ہمارے عمل بدلیں گے ۔عمل بدلیں کے تو زندگی بدل جائے گی ۔۔۔۔۔
اور بقول قاسم علی شاہ

سوچ بدلے گی۔۔۔ تو بدلے کا پاکستان

کتاب خریدنے کے لیے رابطہ کریں ۔۔۔

فون نمبر03055093503

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.