کامیاب لوگ کیسے سوچتے ہیں ؟؟ تحریر: نا صر محمود بیگ پارٹ 3

How do successful people think ?? Written by Nasir Mahmood Beg Part 3

0 17

کامیاب لوگ کیسے سوچتے ہیں ؟؟

ٹیم ورک

ایک ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنا زیادہ بہتر نتائج دے سکتا ہے ۔

بجائے اس کے کہ اکیلے ہی سر کھپاتے رہیں ۔

فارمولا یہ ہے

اول۔۔صحیح خیالات

دوم۔۔ صحیح لوگ

سوم ۔ صحیح ماحول

چہارم۔۔ صحیح وقت

پنجم ۔۔صحیح توجیہ

ششم۔ صحیح نتیجہ

اس سے کامیابی ممکن ہے ۔۔۔اور ٹیم ورک سے وہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں جو آپ اکیلے حاصل نہیں کر سکتے ۔۔بہت سی خصوصیات مل کر شاہکار بناتی ہیں ۔۔

 

جو کام دس سال میں ممکن ہو وہ دس افراد مل کر ایک سال میں کر سکتے ہیں۔

 

سب سے پہلے آپ کو اپنی سوچ پر خود یقین ہونا چاہیے

 

وہ لوگ جو آپ کے خیال میں آپ کے ساتھ اس میدان میں آپ کے خیالات کو فروغ دے سکیں اپنے خیالات ان تک پہنچائیں ۔

 

ٹیم ان افراد پر ہو جن کی ترجیحات ایک ہوں ۔۔

 

آپ کی ٹیم کو مکمل یقین ہونا چاہیے ۔۔

 

جس کو شک ہو اس کو اپنے ساتھ شامل نہ کریں ۔۔

 

اگر ایسا ممکن نہیں تو ٹیم کو بدل لیں ۔۔

 

ٹیم کا انتخاب سب سے اہم کام ہے ۔۔

 

اس کے بعد ۔۔۔۔یاد رکھیں سب کا ایک نکتہ پر متفق ہونا ممکن نہیں ۔رائے شماری سے ،مشورے سے ایک فیصلہ کر لیں ۔

 

 

فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں ۔۔۔جس کی سوچ ایسی ہو کہ اس کی ہی بات مانی جائے ۔۔اس کو بالکل ٹیم میں شامل نہ کریں ۔۔۔جب فیصلہ ہو جائے تو سب کو اس پر ڈٹ جانا چاہیے ۔پھر کسی کی اپنی رائے نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔

 

سب سے اہم ہے سوچ بچار کے بعد ایک فیصلہ کرنا اور سب کا اس میں ایک ہونا ۔۔۔۔

 

جب ٹیم کو ہانکنا پڑے تو آپ کامیاب نہیں ہو سکتے ۔۔۔

 

ٹیم ورک میں یہ اہم ہے کہ تمام ارکان اس پوری ٹیم کے اہداف کو سامنے رکھ کر سوچیں ۔نہ کہ صرف اپنے حصے کے کام کو سرانجام دینے کی کوشش میں لگے رہیں۔۔اپنا کام نپٹا کر دوسرے کے کام میں ساتھ دینا ۔۔اپنی ٹیم و ہدف یا مقصد سے مخلص ہونا ہے ۔۔

 

مشکل کا شکار تب ہوتے ہیں ۔۔۔

 

جب رکن دوسرے رکن کے ساتھ اہم آہنگ نہیں ہوتا ۔یا مطابقت نہیں رکھتا ۔اور ٹیم کے وسیع تر مفاد کی بڑی تصویر کو نظر انداز کر کے صرف اپنے کام و مفاد سے غرض رکھتا ہے ۔

 

وہ ٹیم ممبرز جو ٹیم کی جیت کا وسیع تر مفاد ذہن میں رکھتے ہیں وہ ٹیم میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ایسی ٹیم کامیاب ہو جاتی ہے اور مقصد کو پا لیتے ہیں۔۔۔۔

 

ماخوذ و اضافہ اور تبصرہ یاسین صدیق

 

نام کتاب ۔۔۔۔۔کامیاب لوگ کیسے سوچتے ہیں

 

مترجم ۔۔۔۔نا صر محمود بیگ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.