زخمی کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی سے باہر

وکٹ کیپر بلے باز کی جگہ علی شان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کریںگے \

0 11

فٹنس مسائل سے دوچار ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل جمعے سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق کندھے کی انجری کا شکار 38 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ سے باہر ہوگئے ہیں ،

 

ان کی انجری میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں 2 ہفتے آرام کی ہدایت کررکھی ہے جس کے بعد ایک بار پھر ان کی انجری کا معائنہ کیا جائے گا۔

 

قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں کامران اکمل کی جگہ علی شان سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ چوتھے راؤنڈ میں بلوچستان اور نادرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،

 

سادرن پنجاب کا سامنا سندھ جب کہ سینٹرل پنجاب اور کے پی کے مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ کامران اکمل پی ایس ایل 5 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کے خلاف بھی پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.