پاکستان ویمن فورم کویت کا اجلاس

ویمن فورم کی صدر مس نادیہ محمد نےتمام خواتین کا تعارف کروایا مسز سفیر کی جانب سےمستقبل کے منصوبے اور تجاویز پیش کی گئیں

0 113

پاکستان ویمن فورم کویت کا اجلاس
(محمد عرفان شفیق ۔کویت) پاکستان ویمن فورم کا اجلاس مسز عنبرین(اہلیہ سفیرِ پاکستان) کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا، جس میں پاکستان ویمن فورم کی صدر مس نادیہ محمد نےتمام خواتین کا تعارف کروایا اور(PWF) کی سابقہ تمام سرگرمیوں کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔

مسز سفیر کی جانب سےمستقبل کے منصوبے اور تجاویز پیش کی گئیں اور تمام پاکستانی خواتین کی آئندہ سرگرمیوں میں حصّہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔

اس حوالے سے فورم کے اجلاس میں شریک خواتین نے متعدد مشورے بھی دئیے جنہیں (PWF) کی سرپرست نے خوب سراہا۔ اجلاس کے اختتام پر حاضرین کی تواضع عصرانے سے کی گئی جس کے بعد کیک بھی کاٹا گیا۔

citytv.pk
citytv.pk

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.