لنکا پریمیئر لیگ : شاہد آفریدی کے دوبارہ گال گلیڈی ایٹرزکو جوائن کرنے پر سوالیہ نشان لگ گیا

آل رائونڈر کو سری لنکا واپسی کیلئے نہ صرف کوویڈ ٹیسٹ بلکہ قرنطینہ کا عرصہ مکمل کرنا ہوگا

0 48

سابق قومی کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو بیمار بیٹی کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آنا پڑا تھا تاہم صورت حال کی بہتری کے بعد ان کے دوبارہ ٹیم جوائن کرنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔

 

لنکا پریمیئر لیگ : شاہد آفریدی کے دوبارہ گال گلیڈی ایٹرزکو جوائن کرنے ..
واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کے قائد شاہد آفریدی پہلے ہی میچ میں جارحانہ ففٹی بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم تین شکستوں کے بعد انہیں اچانک وطن واپس آنا پڑا جس پر ان کے مداحوں کو مایوسی کا سامنا رہا

 

لیکن اس کا سبب ان کی چھوٹی بیٹی کی علالت تھی جس کا انکشاف بعد میں سوشل میڈیا کے علاوہ لنکا پریمیئر لیگ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی کیا گیا البتہ شاہد آفریدی کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 

وطن واپسی کے وقت شاہد آفریدی نے یقین دلایا تھا کہ وہ صورتحال کی بہتری کے فوری بعد اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیں گے لیکن لگتا ہے کہ اس کا امکان نہیں

 

کیونکہ شاہد آفریدی کو سری لنکا واپسی کیلئے نہ صرف کوویڈ ٹیسٹ بلکہ قرنطینہ کا عرصہ مکمل کرنا ہوگا اور اس عرصے میں لنکا پریمیئر لیگ ختم ہوجائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.