معاشرتی نفسیات کی اصلاح ! تحریر: عائشہ یاسین
اگر کوئی شخص سادہ ہوگا تو یقینا کم گو ہوگا اور دھیمی آواز میں گفتگو کرتا ہوگا، سادہ لباس اور ہلکے رنگوں کو پسند کرتا ہوگا۔
بہترین معاشرہ بہترین سوچ سے بنتا ہے اور یہ بات مسلم ہے کہ جب سوچ اچھی ہوتی ہے تو ہمارا عمل خود بخود مثبت ہوتا چلا جاتا ہے۔ جب سوچ مثبت ہوگی تو معاشرہ میں بھائی چارہ، امن، محبت اور صلہ رحمی ہوگی اور ایک ایسی فضا بنے گی جہاں بغض و عناد اور بدلے و عداوت کی سوچ شکست کھائے گی۔