اوکاڑا پولیس کی تاریخ میں پہلی بار بطور ایس،ایچ،او تعینات ہونے والی باصلاحیت اور باہمت خاتون منزہ محمد علی

انٹرویو : چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ حویلی لکھا

0 167

دورِ حاضر میں معاشرتی جدت کے باوجود خاتون کو صنفِ نازک ہی گردانتے ہوئے مردوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پیچھے اور پستی کی راہ پہ گامزن ہوتا ہی تصور کیا جاتا ہے مگر ایسا بالکل بھی نہیں ضلع اوکاڑا ہر لحاظ سے ایک زرخیر اور باصلاحیت مردوخواتین پہ مشتمل ضلع ہے ابھی حال ہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑا عمر سعید ملک نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوکاڑا ضلع پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو بطور ایس،ایچ،او تھانہ تعینات کیا ہے جوکہ ہر گزر دن کے ساتھ یہ فیصلہ خصوصاًخواتین سائیلان کے لئے بے انتہاء درست ثابت ہورہا ہے کیونکہ خواتین خاتون سے ہر وہ بات بغیر کسی ڈر،شرمندگی کے ایک خاتون سے شیئر کرسکتی ہیں جووہ کسی مرد سے نہیں کرسکتیں اوکاڑا کی پولیس کی تاریخ میں پہلی بار بطور ایس،ایچ،او تعینات ہونے والی باصلاحیت اور باہمت خاتون منزہ محمد علی کا کہنا ہے کہ وہ خاتون ضرور ہیں مگر جرائم کی مکمل سرکوبی اور قانون کی بالا دستی کیلئے کسی حد تک بھی جائیں گی اور کبھی بھی اپنی نجی زندگی کو اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں پہ اثر انداز نہیں ہونے دیں گی انہوں نے ایم اے اردو کیا ہے میرڈ ہیں دو بچے بھی ہیں اُن کا شوہر بھی محکمہ پولیس کا ہی حصہ ہے۔

citytv.pk
citytv.pk

منزہ محمد علی،ضلع اوکاڑا میں پولیس کی تاریخ میں پہلی بار ایس،ایچ،او تعینات ہونے والی خاتون کی،، سٹی ٹی وی پاکستان ،، سے خصوصی گفتگو ضلع اوکاڑا کی پولیس تاریخ میں پہلی بار تھانے کی سطح پہ کسی خاتون کاایس،ایچ،او تعینات ہونا خصوصاً خواتین سائیلان کے لئے ایک خوش آئند امر ہے منزہ محمد علی کو تھانہ چورستہ میاں خان کے تھانے میں بطور ایس،ایچ،او تعینات کیا گیا ہے اِس سلسلہ میں سٹی ٹی وی پاکستان کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے منزہ محمد علی کا کہنا تھا کہ وہ ایک خاتون ضرور ہیں تاہم وہ قانون کی بالا دستی اور جرائم کی مکمل سرکوبی کیلئے کسی حد تک بھی جائیں گی وہ شرفاء کی بہن بیٹی ہیں تاہم معاشرتی ناسور اُن سے کسی قسم کی رعائت کی قطعاً کوئی امید نارکھیں افسران بالا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑا نے جس اعتما د کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایس،ایچ،او کی زمہ داری سونپی ہے وہ اِس اعتماد پہ پورا اترنے کی دن رات بھرپور کوشش کررہی ہیں منزہ محمد علی کی تھانے میں تعیناتی سے خصوصاً خواتین بے حد خوش نظر آتی ہیں۔

citytv.pk
citytv.pk

انٹرویو:چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ نمائندہ خصوصی۔ حویلی لکھا ضلع اوکاڑا0300.6692536

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.