اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان پرطائرانہ نظر

” *اسلامک رائٹرزموومنٹ* “ کے لکھاریوں میں مشائخ عظام اور علماءکرام اور محققین اسلام اکابرعلماءکرام کے ساتھ ساتھ دینی وعصری اداروں کے ابھرتے ہوئے صحافی نوجوان شامل ہیں

0 109

*اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان پرطائرانہ نظر*
” *اسلامک رائٹرزموومنٹ* “ علومِ قرآنیہ کی علمبردار ہے۔
” *اسلامک رائٹرزموومنٹ* “ علومِ احادیث کی بھی علمبردار ہے۔
” *اسلامک رائٹرزموومنٹ* “ اکابرومشائخ کے علوم ومعارف کی ترجمان ہے۔
” *اسلامک رائٹرزموومنٹ* “ کے لکھاریوں میں مشائخ عظام اور علماءکرام اور محققین اسلام اکابرعلماءکرام کے ساتھ ساتھ دینی وعصری اداروں کے ابھرتے ہوئے صحافی نوجوان شامل ہیں۔
” *اسلامک رائٹرزموومنٹ* “دنیائے ادب وصحافت میں ایک چمکتاہواروشن ستارہ ہے جو ہر سطح پرصدائے حق بلند کررہی ہے جس نے کم وقت میں بڑامقام حاصل کر لیاہے ۔
” *اسلامک رائٹرزموومنٹ* پاکستان“کا مشن قلم قبیلہ کے تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے ۔
*”اسلامک رائٹرزموومنٹ* پاکستان“نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مضامین کو ملک بھرکے مختلف اور معیاری اخبارات میں شائع کرنا ہے ۔

ویسے تو اس دور میں صحافتی تنظیموں کی کوئی کمی نہیں ہے مگر دینی وعصری اداروں کے نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کا بہت بڑا فقدان ہے ۔ اسی فقدان کو ختم کرنے کیلئے ” *اسلامک رائٹرزموومنٹ* پاکستان“کی بنیاد رکھی گئی ۔
” *اسلامک رائٹرزموومنٹ* پاکستان“کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں نوجوان نسل تک قیام پاکستان کے حالات پہنچانے کیلئے ایک تحریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا ” *قیام پاکستان 27رمضان المبارک کے آئینہ میں* “نہ صرف مملکت خداداد پاکستان سے لوگوں نے اس میں حصہ لیا بلکہ چین ،کشمیر اور انڈیا سے بھی مضامین موصول ہوئے ،یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے جس پر اللہ رب العزت کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ۔
جبکہ دوسرا تحریری مقابلہ اسلامک رائٹر موومنٹ پاکستان کے ممبران کے درمیان *”قائد اعظم محمد علی جناح کیسا پاکستان چاہتے تھے "* کے عنوان سے سے ہوا
،تیسرا اور سالانہ مقابلہ ” *استحکام پاکستان میں افواج پاکستان کا کردار* ” کے عنوان سے کرایا گیا
*”اسلامک رائٹرزموومنٹ پاکستان“کا مشن*
*(1)* ملک پاکستان کے باذوق احباب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے اردوادب کے میدان میں اجتماعی جدوجہد کیلئے تیار کرنا۔
*(2)* نئے لکھاریوں کی تلاش جواپنی بات قلم وکتاب کے ذریعے اپنے پیاروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
*(3)* ہمارے اس فورم کا مقصد معیاری ادب اور اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر پڑھے لکھے نوجوان کے ہاتھ میں قلم تھما یا جا سکے اوراسی جدوجہد میں ہم کوشاں ہیں۔

*(4)* ہرنئے لکھاری کی تحریر مختلف اخبارات رسائل اور ویب سائٹس پر شائع کروانے کے ساتھ بہترین انداز میں حوصلہ افزائی کرنا۔اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے تمام ممبران کی شعبہ صحافت سے وابستگی کے ساتھ ملکی سطح کے رائٹرز حضرات سے باقاعدہ ملاقات کرائی جاتی ہیں ۔
*(5)* اردو ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں فکر و شعور اور اسلامی تشخص کو اجاگر کرنا
*(6)* ادب کے میدان میں نئے انداز میں کام کرنے والے تمام ممبران کابھرپور تعاون اور اس کے ساتھ بہترین انداز میں ان کی رہنمائی کرنا۔
*(7)* اسلامک رائٹرز مومنٹ پاکستان اپنے تمام ممبران کو مختلف اوقات میں آن لائن صحافت کورس بھی کروائے گی۔ شعبان کے مہینہ میں مولاناعبدالقدوس محمدی صاحب کی سرپرستی میں 20 روزہ فری میڈیا ورکشاپ میں داخلہ کی سہولت۔
*(8)* ممبران کے ذوق ادب اور اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تحریری مقابلے ،مضمون نویسی اور شاعری کے مقابلے بھی کرائے جاتے ہیں۔

*(9)* اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر فیس بک اور واٹس ایپ گروپ کی صورت میں تمام ممبران کے درمیان مختلف عنوانات پر تحریری ایونٹس بھی کروائے جاتے ہیں جس میں سب ممبران پوری دلچسپی سے حصہ لیتے ہیں اور ایڈمن پینل کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی جاتی ہے۔
*(10)* ہمارا ہر ممبر صوبائی سطح کی مجلس شوریٰ کا باقاعدہ حصہ ہوتاہے۔
آپکو ادب کے میدان میں ہمارے ساتھ چلنا ہوگا اپنی بساط اور کوشش کے مطابق ۔اگر آپ اڑ نہیں سکتے تو، دوڑو….اگر آپ دوڑ نہیں سکتے تو، چلو….اگر آپ چل نہیں سکتے تو، رینگو….پر آگے بڑھتے رہو ….اپنی سوچ اور سمت کو درست رکھیں….کامیابیاں آپکے قدم چومیں گی….ہماری سوچ اور خیالات ہی ہمارا مستقبل طے کرتے ہیں…. ہم سب کے خواب کی تعبیر اسلامک رائٹرزمومنٹ پاکستان ہے…. *آج کا نوجوان کل کا لیڈر ہے ہمیں یہ احساس بھی اجاگر کرنا ہے* …. تو آئیے ہمارا ساتھ دیجیے !ہمارے سنگ قلم کو ہاتھ میں تھامے ہوئے امن، اتحاد اور انصاف کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلائیں۔

سرپرست اعلیٰ:۔ مفکراسلام، حضرت مولانا زاہد الراشدی صاحب ۔ نائب سرپرست اعلیٰ:۔ ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا محمد عبد القدوس محمدی صاحب
مرکزی صدر:۔ محترم جناب حفیظ چوہدری
مرکزی نائب صدر:- مولانا طارق نعمان گڑنگی۔
مرکزی جنرل سیکرٹری:۔ محترم جناب عنصر عثمانی۔
چیف ایڈیٹر ماہنامہ پیغام قلم:- شاکر فاروقی
مرکزی ترجمان :۔محمد اسامہ قاسم۔
مرکزی ناظم مالیات:- محمد عظیم فاروقی
مرکزی میڈیا سیل:- یونس محمود، امداد اللہ طیب
*منجانب :-اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان*

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.