بچوں کی کردار سازی میں ”پھول“ کا کردار اہم ہے۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ایس ایم شہزاد

تمام اداروں کو اس مشن میں معاونت کرنی چاہیے۔ محمد شعیب مرزا ماہنامہ”پھول“ اور اکادمی ادبیات اطفال کے مشترکہ سٹال پر مہمانوں کی آمد

0 199

لاہور(سٹی ٹی وی پاکستان) نوائے وقت گروپ کے تحت شائع ہونے والے ماہنامہ”پھول“ اکادمی ادبیات اطفال اور تعمیر پاکستان پبلی کیشنز اینڈ فورم کے اشتراک سے ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ بُک فیئر پر ایک سٹال لگایا گیا۔

جس میں مختلف علمی، ادبی، سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ دیگر مہمانوں کے علاوہ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ایس ایم شہزاد اورپرو وائس چانسلرڈاکٹر شاہد سرویا نے بھی اپنے سٹاف کے ساتھ سٹال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیٹر ”پھول“ محمد شعیب مرزا نے انہیں ماہنامہ”پھول“ اور اپنی کتب پیش کیں۔ ڈاکٹر ایس ایم شہزاد نے کہا کہ بچوں کی کردار سازی میں ”پھول“ اور اکادمی کا کردار اہم ہے۔ نئی نسل کی اچھی تربیت ہو جائے تو فلاحی معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔

ہم اپنے ذیلی تعلیمی اداروں میں بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ محمد شعیب مرزا نے کہا کہ بچوں کی اچھی تربیت والدین، اساتذہ کے علاوہ تمام شعبوں اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔ سرکاری اور نجی اداروں کو اس مشن میں بھرپور معاونت کرنی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.