"اسلام کی خلاف ورزی” (میراخواب) تحریر : فیضی جٹ

یہ کہاں کا انصاف ہے؟؟کس قانون اور اسلام کے مطابق پرویز مشرف کو اس قدر سخت سزا سنائی گئی ؟؟

0 151

جیسے کے سب جانتے ہیں سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے فاضل ججز نے پانچ مرتبہ سزاے موت کا حکم جاری کیا ہے اور ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرم پرویز مشرف کو فوری طور پر گرفتاری کا حکم جاری کر دیا گیا ۔۔ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف اگر سزاے موت سے پہلے اس دنیا سے رخصت ہوئے تو ان کی لاش کو ڈی چوک سے پاکستان اسلام آباد کی طرف سے گھسیٹا جاۓ اور لاش کو تین دن چوک میں لٹکایا جاۓ ۔۔۔

یہ کہاں کا انصاف ہے؟؟کس قانون اور اسلام کے مطابق پرویز مشرف کو اس قدر سخت سزا سنائی گئی ؟؟پاکستان میں تو اسلام کے مطابق قانون نافذ کیا جاتا ہے اور سزا سنائی جاتی ہے ۔۔مگر اسلام یا قرآن کسی میں بھی ایسا کچھ بیان نہیں گیا ۔۔۔ ججز کا جاری کردہ فیصلہ انسانیت کی توہین کے زمرے میں آتا ہے ۔۔ قرآن کریم کی سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر ستر میں اللّه تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ۔۔ ” "بے شک اولاد آدم کو عزت و تکریم عطا کی گئی ہے” ” ۔۔اور جاری کردہ سزا قرآن و سنت کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ۔۔

اور سورہ مائدہ آیت نمبر پینتالیس میں ارشاد فرمایا گیا ہے۔” "کہ جو بھی  اللّه تعالیٰ کے جاری کردہ  حکم کے خلاف حکم جاری کرتا ہے ہے وہ کافر اور ظالموں میں سے ہے” ” ۔۔۔ پھر ججز نے کس اسلام کے مطابق پرویز مشرف کو درد ناک سزا سنائی ۔۔؟؟؟ زینب کے قاتل عمران کو جب  سر عام پھانسی کا کہا گیا تھا تو انہی ججز نے کہا تھا کہ عمران کو سر عام پھانسی نہیں دے سکتے کیوں کہ یہ انسانیت اور اسلام کے خلاف ہے ارے کہا کی انسانیت کہاں کا انصاف ؟؟جن عدالتوں میں پچاس پچاس سال فیصلے نہیں ہوتے تھے وہی عدالتیں آج ڈی چوک میں لاش لٹکانے کی بات کریں تو سمجھ لو کسی دشمن ملک کی طرف سے سر پر ہاتھ رکھ دیا گیا ہے اور پرویز مشرف کے اس فیصلے کا اصل مقصد پاک فوج کو ڈسٹرب  کر کے جنگی حالات پیدا کرنے کے ساتھ پاکستان کو پھر سے امریکہ کے قدموں میں لانا ہے ۔۔۔

ہماری حکومت سے اور باقی قانون نافذ کردہ اداروں سے اپیل ہے کہ پرویز مشرف کو سزا دینے والے ججز کو اسلام اور قرآن کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام کے مطابق سزا سنائی جاۓ اور اس بات کا سخت نوٹس لے کر کاروائی کی جاۓ ۔۔۔۔اور آئندہ اسلام کے حکم کے خلاف کوئی فیصلہ نہ کیا جاۓ ۔جو انسانیت کی توہین کے خلاف ہو ۔۔۔ پاکستان میں دہشت کے ساتھ  سیاسی  پارٹیوں اور دشمن ممالک اور فرقہ پرست تنظیموں نے پاکستان کو ہر طرح سے  نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں ہیں مگر پاکستان نہ تو کبھی کسی کے لیے جھکے گا اور نہ کبھی کمزور ہو گا کیوں کہ پاکستان کے سر پر اسلام اور قرآن کا سایہ ہے جو بھی بری نظر ڈالے گا تباہ ہو جاۓ گا اور ان شااللہ رہتی دنیا تک پاکستان کا نام رہے گا پاکستان زندہ باد ۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.