میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے صوبائی محتسب پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا

گورنر ہاؤس میں ہونیوالی تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اُن سے حلف لیا۔

0 154

*میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے صوبائی محتسب پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا*

: میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان صوبائی محتسب پنجاب بن گئے، گورنر ہاؤس میں ہونیوالی تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اُن سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی حیثیت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لیکر صوبائی محتسب پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

وہ چیف سیکرٹری پنجاب،
چیف سیکرٹری سندھ،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم،
ہوم سیکرٹری،
سیکرٹری ایریگیشن،
سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،
ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ،
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور،
ڈی سی او فیصل آباد اور
ڈی سی او ڈی جی خان بھی رہ چکے ہیں۔
حلف اٹھانے کے بعد اعظم سلیمان خان نے کہا کہ وہ صوبائی محتسب کے دفتر کو زیادہ سے زیادہ فعال اور با اختیار بنائیں گے، دفتر کے فیصلوں پر عملدرآمد کروائیں گے اور اسے عوام دوست بنا کر انصاف کی فراہمی میں کردارادا کریں گے۔
میجر ریٹائرڈ اعظم سلمان خان سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کچن کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔ وہ ڈی ایم جی کے 14ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان کی ایک مقتدر شخصیت کے بیج میٹ بھی ہیں۔

صوبائی محتسب عوامی شکایات کے ازالے کا ایک موثر پلیٹ فارم ہے، امید کی جا رہی ہے کہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کی تعیناتی سے انصاف کی بروقت فراہمی کاعمل یقینی بنے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.