ٹیکسلا میں ایک اور نادرا سنٹر کا قیام تحریر: ایم اے بھٹی

عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

0 140

ٹیکسلا میں ایک اور نادرا سنٹر کا افتتاح کر دیا گیاافتتاح وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کیا رجسٹریشن کے علاوہ اسلحہ لائسنس اور پاسپورٹ ڈیسک کا افتتاح بھی کیا گیا جو کہ عنقریب فنکشنل ہو جائیں گے اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان، ایم پی اے عمار صدیق خان اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی اپنے خطاب میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

 

اور ٹیکسلا میں دوسرے نادراسنٹر کا قیام اس حوالے سے اہم پیشرفت ہے انھوں نے واضح کیا کہ ٹیکسلا میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں اوربے جا تنقید ہمیں عوامی فلاح وبہبود اور خدمت کے مشن سے روک نہیں سکتی۔ٹیکسلامیں ایک اور نادرا سنٹر کا قیام کیوں ضروری تھا اور اس سے عوام کو کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے حالانکہ واہ کینٹ میں پہلے ہی نادرا سنٹرکام کر رہا ہے۔

citytv.pk
citytv.pk

 

اس حوالے سے سابق ناظم یونین کونسل ٹھٹہ خلیل،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ضلع راولپنڈی اورموجودہ چیئرمین ضلعی زکواۃ کمیٹی حاجی غلام حسن خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا سٹی میں نادرا سنٹر کا قیام نا صرف ٹیکسلا شہر کے لوگوں بلکہ دور دراز دیہاتوں میں رہنے والوں کے لیے بھی وفاقی وزیر غلام سرور خان کی جانب سے ایک تحفہ سے کم نہیں واہ کینٹ چونکہ ایک حساس ایریا ہے اور وہاں قائم نادرا سنٹر میں جانے کے لیے ٹیکسلا کے باسیوں کوواہ کے داخلی راستوں پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اورموجودہ حالات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے واہ کینٹ میں داخلہ ممکن ہی نہیں

 

اس کے علاوہ ٹیکسلا کے دوردراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کا بہت زیادہ وقت بھی ضائع ہو جاتا تھااس لیے عوام کی پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے اپنی خصوصی توجہ سے ٹیکسلا میں نادرا سنٹر منظور کرایا جو کہ ان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

citytv.pk
citytv.pk

 

نادرا سنٹر ٹیکسلا کی مرکزی شاہراہ فیصل شہید روڈپر بڑی پھاٹک کے قریب بنایا گیا ہے جہاں ہر آدمی کی رسائی آسانی سے ممکن ہے تحصیل ٹیکسلا کی یونین کونسلیں ٹھٹہ خلیل، جلالہ اور واہ کی آبادیاں جی ٹی روڈ پشاور راولپنڈی سے متصل ہیں ان میں بڑے گاؤں ٹھٹہ خلیل، جلالہ اور واہ کے علاوہ پسوال،بانیاں،ملک آباد،براہمہ،گاچی اورڈھوک اعوا ن شامل ہیں جبکہ یونین کونسل خرم پراچہ جس میں موہڑہ مرادو،گانگو جمعہ،گانگو بہادر اور خرم گجر کی آبادیاں شامل ہیں ٹیکسلا میوزیم کے ساتھ خانپور روڈپر واقع ہیں

 

یونین کونسل عثمان کھٹڑ اور گڑھی سکندرجوکہ رہبر کالونی،احاطہ،سالارگاہ، بھلڑ توپ اور فاروقیہ پر مشتمل ہے یہ آبادیاں ایچ ایم سی ہری پور روڈ کے قریب واقع ہیں یونین کونسل لب ٹھٹو اور گڑھی افغاناں جس میں بجاڑ،ملپور اور گوہدو جیسے بڑے گاؤں شامل ہیں وہاں کے رہائشی جی ٹی روڈ حسن ابدال یا پھر ایچ ایم سی روڈ کے ذریعے ٹیکسلا باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔

citytv.pk
citytv.pk

ٹیکسلا سٹی کے لوگوں کے لیے جہاں نئے نادراآفس تک پہنچنا مشکل نہیں وہیں دور دراز کے دیہاتو ں میں رہنے والوں کے لیے بھی ایک طرح کی آسانی ہے مصروف اور مرکزی شاہراہ پر ہونے کے باعث وہ بغیر کسی رکاوٹ کے نادراآفس تک پہنچ سکتے ہیں کچھ حلقوں کی طرف سے پارکنگ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے امید کی جاتی ہے کہ اس معاملے میں جلد ہی کوئی پالیسی بنا لی جائے گی تاکہ عوام کو جدید سہولیا ت کا تسلسل بغیر کسی پریشانی اور رکاوٹ کے جاری رہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.