علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں”ہرا بھرا پاکستان شجر کاری مہم” کا آغاز

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز(انسپیکشن)پروفیسر مدد علی بروہی، پرنسپل پروفیسر عبدالمجید عمرانی نے ابتدائی پودے لگا کر مہم افتتاح کیا۔

0 15

پروفیسر شاہجہان پنہور، ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ اور محمد امین بلوچ نے اجرک پہنا کر استقبال کیا۔کلاسز کا بھی آغاز ہوگیا ہے طلباء حاضری کو یقینی بنائیں۔

 

 

 

علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں"ہرا بھرا پاکستان شجر کاری مہم" کا آغاز
علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں”ہرا بھرا پاکستان شجر کاری مہم” کا آغاز

 

پروفیسر عبدالمجید عمرانی پروفیسرز، طلباء اور کھلاڑی مہم میں شامل ہو کر زیادہ سے زیادہ  پودے لگائیں۔پروفیسر مدد علی بروہی کوٹری(پرویز شیخ)علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں درس و تدریس کا عمل شروع ہوتے ہی "ہرا بھرا پاکستان شجر کاری مہم” کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

 

 

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز(انسپیکشن) حیدرآباد ریجن پروفیسر مدد علی بروہی، میزبان کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالمجید عمرانی نے ابتدائی پودے لگا کر شجرکاری مہم افتتاح کیا۔

 

 

قبل ازیں افتتاحی تقریب میں پروفیسر مدد علی بروہی اور پرنسپل پروفیسر عبدالمجید عمرانی کو سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و ایونٹ مینیجر پرویز احمد شیخ نے خوش آمدید کہا جبکہ پروفیسر شاہجہان پنہور اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد امین بلوچ نے انہیں اجرکیں پہنا کر شاندار استقبال کیا۔

 

 

 

ابتدائی پودے لگانے کے بعد ملکی سلامتی اور کورونا سے مکمل نجات کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر پروفیسر عبدالمجید عمرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ بھر میں آج سے کالجز اوپن ہوتے ہی علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں ایس او پیز کے تحت درس تدریس کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے اور ہم نے شجرکاری مہم کا بھی آغاز کردیا ہے جس کے کالج کے اطراف میں سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔

 

پروفیسر مدد علی بروہی نے اس عمل کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کالج کے پروفیسرز، طلباء اور کھلاڑی اس مہم میں شامل ہو کر نہ صرف کالج بلکہ اپنے اپنے علاقوں میں بھی زیادہ سے زیادہ  پودے لگائیں گے۔بعد ازاں پروفیسرز شاہجہان پنہور،محمد فاروق ملک، عبدالجبار عباسی، حافظ محمد سومرو، الطاف احمد میمن اور دیگر اساتذہ کرام نے بھی پودے لگائے اور ملکی سلامتی و سرسبز و شادابی کے لیئے دعائیں کیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.