ندا یاسر نے وزن بڑھنے کی وجوہات بتادیں

میں بھی ایک انسان ہوں ، کورونا کی وجہ سے میں اپنی ڈائیٹ پر عمل نہیں کرسکی جس سے وزن بڑھ گیا ، انسٹا گرام پوسٹ میں مارننگ شو ہوسٹ کا بیان

0 89

کراچی (سٹی ٹی وی ) پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے وزن بڑھنے کی وجوہات بتادیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف مارننگ شو ہوسٹ نے تصاویر اور وڈیوز شیئر کرنے والی شہور و معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے بہت سارے مداحوں نے کہا کہ لگتا ہے

ندا یاسر نے وزن بڑھا لیا ہے ، مداحوں کی جانب سے کیے گئے ان تبصروں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے اپنے مداحوں کو وزن بڑھنے کی وجوہات بتادیں ، اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ جی ہاں میں بھی ایک انسان ہوں ، کیونکہ کورونا کی وجہ سے میں اپنی ڈائیٹ پر عمل نہیں کرسکی جس سے وزن بڑھ گیا لیکن اب سے ڈائیٹ پر کام شرواع کردیا گیا ہے جبکہ جم میں بھی سخت محنت کررہی ہوں ، جلد ہی آپ لوگوں کو فرق دکھائی دے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے صوبائی محتسب پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا

بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ندا یاسر اور ان کے شوہر اداکار و ڈائریکٹر یاسر نواز نے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے اپنا پلازما بھی عطیہ کیا ۔ یاد رہے کہ شوبز جوڑی نے حال ہی میں کورونا و شکست دی اور وہ صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اسی سلسلے میں مائکرو بلاگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک اور پوسٹ میں یاسر نواز نے بھی اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اپنا پلازما عطیہ کریں تاکہ
لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ وڈیو اس لیے بنا رہا ہوں تاکہ میرے جاننے والے یا میری بات کو تھوڑی سی بھی اہمیت دینے والے اپنا پلازما ضرور عطیہ کریں ، یہ ایک صلہ رحمی کا عمل ہے ، اللہ کی رحمت سے آپ لوگ مشکل وقت سے نکل آئے اور کورونا کو شکست دی تو یہ آپ کا فرض ہے کہ انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا پلازما عطیہ کریں تاکہ جو لوگ اب بھی اس مرض میں مبتلا ہیں ان کی مدد کی جاسکے اور ان کا علاج ممکن ہوسکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.