نسیم صدیقی مرحوم کی تحریکی ، تنظیمی اور تعلیمی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی، جماعت اسلامی خواتین

دردانہ صدیقی اور دیگر خواتین ذمہ داران کا خراج ِ تحسین اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت

0 99

کراچی(سٹی ٹی وی پاکستان) معروف ماہر تعلیم جماعت اسلامی کراچی کے سابق قیم اور سیکٹریری جنرل حلقہ خواتین دردانہ صدیقی کے بہنوئی نسیم صدیقی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

 

جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی ذمہ داران نے اپنے تعزیتی بیان میں نسیم صدیقی کی کراچی جماعت اور شعبہ تعلیم کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خلا تادیر پْر نہیں کیا جاسکے گا۔

 

ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ناصرہ الیاس، عائشہ سید، معتمدہ تسنیم معظم، نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر ذمہ داران نے سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی مرحوم کی اہلیہ رکن جماعت ریحانہ صدیقی اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.