کرونا وائرس سے 132 اموات، متاثرین کی تعداد 5 ہزار 9 سو سے زائد ہو گئی

چینی صدر نے وائرس کو شیطان قرار دے دیا، کہتے ہیں چین اسےضرور شکست دے گا۔

0 69

ینجنگ:  کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 132 اور متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 9 سو 74 تک پہنچ گئی، چین کے علاوہ 16 دوسرے ممالک میں بھی وائرس پہنچ چکا ہے، چینی صدر نے وائرس کو شیطان قرار دے دیا، کہتے ہیں چین اسےضرور شکست دے گا۔

 

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا یہ وائرس چین کے دوسرے شہروں کے علاوہ دنیا کے 16 ممالک میں پھیل چکا ہے، سفری پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔

 

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکوٹ موریسن نےاعلان کیا ہے چینی شہر وہان سے آنے والے 6 سو شہریوں کو دو ہفتوں کے لیے ملک سے 2 ہزار کلومیٹر دور کرسمس جزیرے میں الگ تھلگ رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.