عرب لیگ نےصدر ٹرمپ کامشرق وسطیٰ امن منصوبہ مسترد کر دیا

عرب رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی عوام کی امنگوں کے بالکل برعکس ہے

0 68

عرب لیگ نےصدر ٹرمپ کامشرق وسطیٰ امن منصوبہ مسترد کر دیا

عرب لیگ نےصدر ٹرمپ کے متنازعہ مشرق وسطیٰ امن منصوبے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔
قاہرہ میں عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر ٹرمپ کی ڈیل آف سنچری پر عملدرآمد کے سلسلے میں امریکی انتظامیہ سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا۔

عرب رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی عوام کی امنگوں کے بالکل برعکس ہے جس سے ان کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھیں گے۔اجلاس سے خطاب کےدوران فلسطین کے صدر محمود عباس نےاسرائیل کیساتھ سکیورٹی تعاون سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنےکااعلان کیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ1993کےاوسلو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.