وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں کابینہ کمیٹی امن و امان کا اجلاس

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آلات ، مشینری اور دیگر سامان کو جلد درست حالت میں لایا جائے ۔

0 49

وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں کابینہ کمیٹی امن و امان کا اجلاس

پنجاب کےوزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھی جائے گی۔

لاہور میں کابینہ کمیٹی امن و امان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہنگامی کوششوں سے آج سے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی ۔

وزیراعلی کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے دوران جاں بحق ہونے والے مریضوں کے لواحقین کیلئے دس دس لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آلات ، مشینری اور دیگر سامان کو جلد درست حالت میں لایا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.