انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد کا پاکستان کا دورہ

جوہری سلامتی ریاست کی ذمہ داری ہے اور پاکستان نے اسے مضبوط بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ

0 51

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد نے راجا عبدالعزیز کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا۔ 4 سے 7 دسمبر تک وفد کا یہ دورہ آئی اے ای اے اور پاکستان نیوکلیئر سیکیورٹی کے مابین تعاون بڑھانے کا ایک حصہ ہے ۔

وفد کے سربراہ نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کیااور پاکستان کی جانب سے آئی اے ای اے کی سفارشات کے مطابق کیے جانے والے جوہری سلامتی کے اقدامات کی تعریف کی۔ وفد نے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ظہیر ایوب بیگ اور پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2005میں پاکستان میں جوہری سلامتی کے نظام کی افادیت کو بڑھانے کے لئے باہمی اتفاق کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کو 2011 میں بڑھایا گیا تھا تاکہ اضافی شعبوں کو بھی اس میں شامل کیا جاسکے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جوہری سلامتی ریاست کی ذمہ داری ہے اور پاکستان نے اسے مضبوط بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ پاکستان جوہری سلامتی کو فروغ دینے کی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.