معروف شخصیت چوہدری سلیم نذر نے نجی فلاحی تنظیم کو دس جدید ڈائلسسز مشینیں عطیہ کردیں۔

چوہدری سلیم نذر کا کہنا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا مشن بغیر کسی ذاتی مفاد کے جاری رکھیں گے

0 184

حویلی لکھا ( نمائندہ خصوصی ) معروف شخصیت چوہدری سلیم نذر نے نجی فلاحی تنظیم کو دس جدید ڈائلسسز مشینیں عطیہ کردیں۔ حویلی لکھا کی اہم فلاحی،سماجی اور کاروباری شخصیات چوہدری نعیم نذر اور چوہدری سلیم نذر کی جانب سے مقامی معروف سماجی وفلاحی تنظیم امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کو کروڑوں روپے مالیت کی دس جدید ڈائلسسز مشینیں عطاکی ہیں ۔

اِس سلسلہ میں رہائش گاہ چوہدری سلیم نذر پہ ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائلیسیز مشینوں کی خرید کیلئے چیک امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی چیئرپرسن روبینہ شاہین وٹو کے حوالے کیا گیا۔  اِس موقع پہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سینئر ومعروف سیاستدان میاں منظور احمد وٹو بھی موجود تھے، چوہدری سلیم نذر کا کہنا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا مشن بغیر کسی ذاتی مفاد کے جاری رکھیں گے۔

یہ دس جدید ڈائلیسسز مشینیں وہ اہلیان حویلی لکھا کے نام کرتے ہیں یاد رہے حویلی لکھا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی نے اتنی بھاری رقم کسی تنظیم کو فلاحی کام کیلئے عطیہ کی ہے۔

 

چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ نمائندہ خصوصی سٹی ٹی وی ( پاکستان ) حویلی لکھا ضلع اوکاڑا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.