تحریک نفاذ اردو پاکستان نے تنظیم کورونا آگاہی مہم کے لئے وقف کردیا

صدر تناپ عطاء الرحمن چوہان کا عہدیداروں اور رضا کاروں کے نام پیغام

0 105

اسلام آباد(سٹی ٹی وی پاکستان) تحریک نفاذ اردو پاکستان کے تمام عہدیدار اور رضاکار ہنگامی حالات میں اپنی عمومی تنظیمی سرگرمیاں معطل کرکے کورونا آگاہی مہم میں حصہ لیں۔

تحریک کے ملک گیر ضلعی واٹس کے 148 گروپ اور دیگر ذرائع فیس بک پیج، یو ٹیوب چینل اور ویب سائٹ کو حکومت پاکستان اور دیگر ذرائع سے ملنے والے مستند معلومات کو عوام تک پہنچانے کے لیے وقف ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک نفاذ اردو پاکستان کے صدر عطا الرحمن چوہان نے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں اور رضاکاروں کے نام ایک تحریری پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آفت کی اس گھڑی میں وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومت اور این جی اوز کے ساتھ مل کر قوم کی خدمت کریں گے۔

مستند ذرائع سے کورونا سے بچاو کی جو معلومات میسر ہوں گی وہ اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک سے مسلسل نشر کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.