نواحی گاؤں 96بارہ ایل میں بجلی کے کھمبوں کی وجہ سے لٹکتی تاریں ٹوٹنے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔

بجلی بند ہونے سے انہیں راتیں اندھیروں میں گزارنا پڑتی ہیں، تاریں ٹوٹنے سے کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے

0 192

کسووال (محمد وقاص انصاری سے )کسووال کے نواحی گاؤں 96بارہ ایل میں بجلی کے کھمبوں کی وجہ سے لٹکتی تاریں ٹوٹنے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا۔ تھانہ شاہکوٹ کے نواحی گاؤں 96بارہ ایل میں بجلی کے کھمبوں میں زیادہ فاصلہ ہونے کی وجہ سے لٹکتی تاریں آئے روز ٹوٹنے کی وجہ سے لوگوں کو گزرنے میں مشکلات۔

لٹکتی تاریں کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہیں، حکام بالا کی توجہ اس بابت دلانے کے باوجودتاحال ابھی تک شنوائی ہے۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 96/12.L میں لگے بجلی کے کھمبوں میں کافی فاصلہ ہے،جب بھی آندھی یابارش ہو تی تو تاریں ٹوٹ کر نیچے لٹک جاتی ہیں جس کیوجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

بجلی بند ہونے سے انہیں راتیں اندھیروں میں گزارنا پڑتی ہیں، تاریں ٹوٹنے سے کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے، اہلیان دیہہ نے واپڈا حکام سے اپیل کی ہے کہ کھمبوں میں فاصلہ کم کرکے ہمیں جانی و مالی نقصان سے بچایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ پانچ سال قبل واپڈا والے ٹوٹنے والی تاریں اور کھمبا بھی لے گئے تھے جس کی جگہ آج تک کوئی کھمبا نہیں لگایا جا سکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.