تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

حکومت کا آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ ،پر امن ،روشن اور خوشحال پاکستان کا خواب حقیقت کا روپ بنے گا

0 78

تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے اور اس سلسلے میں وضع کردہ روڈ میپ پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔ کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ ،پر امن ،روشن اور خوشحال پاکستان کا خواب حقیقت کا روپ بنے گا کیونکہ ہماری تمام تر توجہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر مرکوز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم کو درست کرنے کیلئے ایسی اصلاحات کی جارہی ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.