موجودہ حالات رجوع الیٰ اللہ و استغفار کے متقاضی ہیں۔ دردانہ صدیقی

بحیثیت قوم اجتماعی اور انفرادی معاملات کو اللہ تعالی کے احکامات کے تحت ڈھالنا ہو گا، مرکزی شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب

1 63

کراچی(سٹی ٹی وی پاکستان ) موجودہ حالات رجوع الیٰ اللہ اور توبہ و استغفار کے متقاضی ہیں۔بحیثیت قوم انفرادی و اجتماعی سطح پر معاشرے کو اللہ کے بتائے ہوئے ضابطہ حیات کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔یہ بات جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے ناظمات صوبہ و نگراں مرکزی شعبہ جات کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔

 

دردانہ صدیقی نے موجودہ بجٹ 2020 کو سودی معیشت کے ساتھ پیش کئے جانے کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی وباء نے پاکستانی عوام کو بھی معاشی و سماجی آزمائش سے دوچار کیا ہے جس میں حکومت کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

 

دردانہ صدیقی نے رمضان المبارک میں حلقہ خواتین اور برادر تنظیموں کے باہمی تعاون سے کی جانے والی کوششیں عوام کی خدمت، طبی سہولیات، سفید پوش طبقہ کو راشن پہنچانا،آن لائن دروس اور دورہ قران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معاشرے میں ان کوششوں کو بہترین نتائج کے حصول کا ذریعہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

بعد ازاں تمام ناظمات صوبہ و نگراں شعبہ جات نے کارکردگی جائزہ پیش کیا۔علاوہ ازیں رمضان المبارک اور وباء صورت میں امدادی اور خدمت سرگرمیوں، آن لائن پروگرامات اور مہمات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی

  1. Elelotcooro کہتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.