صوبائی حکومت کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔محب اللہ خان

عوام کو کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک

0 134

پشاور(چیف رپورٹراکرام الدین سٹی ٹی وی پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک محب اللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے ساتھ لڑنا چاہئے اور عوام کیلئے لڑنا صرف حکومتی تدابیر پر عمل کرنا ہے

اس وقت عوام کو کرونا وائرس سے نجات حکومتی تدابیر اور گھر بیٹھنے سے ملتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو پانچ وقت نماز ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن مجید کا بھی اہتمام کرے اور اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تبارک و تعالی ہم سب پر فضل و کرم کرے

صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک محب اللہ خان نے  سٹی ٹی وی پاکستان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس ملک بھر میں ایک عجیب لمحہ فکریہ ہے عوام کے ساتھ حکومت کا بھرپور تعاون ہے تا کہ کرونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے

 

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحبان، صحافی حضرات، پولیس فورسز، اور افواج پاکستان نے  کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری لاک ڈاون میں جو اہم کردار ادا کیا قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو اپنی عوام کے تحفظ میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.