دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی سے استعمال کرنا ہوگا : صدرمملکت

ایوان صدر اسلام آباد میں کامسیٹس کے قیام کے25سال مکمل ہونے کے موقع پر تقریب سے خطاب

0 75

دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی سے استعمال کرنا ہوگا : صدرمملکت

صدرڈاکٹر عارف علوی نےکہاہےکہ مستقبل کےچیلنجزسےنمٹنےکیلئے اپنے دستیاب وسائل کوبہترمنصوبہ بندی سےاستعمال کرناہوگا۔ایوان صدر اسلام آباد میں کامسیٹس کے قیام کے25سال مکمل ہونے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ وسائل کے بے دریغ استعمال سے ہمارا ماحول متاثر ہو رہا ہے، جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کیلئے ہمیں درست سمت کا تعین کرنا ضروری ہے۔۔۔

تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تیسری دنیا کے ملکوں کو زیادہ تر یکساں چیلنجز کا سامنا ہے، ہم مل کر مشترکہ تحقیق اور تجربوں سےچیلنجزپرقابو پا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامسیٹس کے پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف ملکوں میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.