کوئی بھی سیاسی تحریک وکلا ء کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی‘ رانا ثنا اللہ

نواز شریف کی آواز کو بند کرنا غیر آئینی اور آزادی اظہار رائے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے

0 52

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی تحریک وکلا ء کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی،نواز شریف کی آواز کو بند کرنا غیر آئینی اور آزادی اظہار رائے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،

کوئی بھی سیاسی تحریک وکلا ء کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی‘ رانا ثنا اللہ

نوازشریف پر غیر آئینی پابندی کو ختم کرانے میں سپریم کورٹ بار کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب سیکرٹری رانا شہزاد کے گھر آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کو ملک میں میڈیا کی آزادی اور سنسر شپ ختم کرانے میں کردار ادا کرنا ہوگا،ملک سے انتقامی سیاست کو ختم ہونا چاہیے ،

 

لیگی رہنمایوں پر جھوٹے ریفرنس اور مقدمات پر سپریم کورٹ بار کو آواز بلند کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے نا انصافی اور بد اعتمادی کو ختم کرنے میں وکلا ء برداری اور سول سوسائٹی کو سیاسی جماعتوں کا ساتھ دینا ہو گا ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.