پشاور‘ دلیپ کمار کا آبائی گھر خریدنے کیلئے باقاعدہ اعلامیہ جاری

ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے علاقے محلہ خدا داد میں واقع دلیپ کمار کے آبائی گھر کو خریدنے کے لیے سیکشن فور نافذ کردیا

0 18

خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی لیجنڈ دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی گھر کو خریدنے کے لیے سیکشن فور نافذ کردیا۔

ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے علاقے محلہ خدا داد میں واقع دلیپ کمار کے آبائی گھر کو خریدنے کے لیے سیکشن فور نافذ کردیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے،

محکمہ آثار قدیمہ نے گھر خریدنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔

صوبائی مشیر اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ حکومت دلیپ کمار کا 4 مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے

جس کے تحت پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لیے حکومت فنڈ مہیا کررہی ہے۔کامران بنگش کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور اس کی اصلی حالت میں بحالی کا کام ہوگا

اور بحالی پلان کے تحت گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.