قاسم علی شاہ فاونڈیشن کے ماہرین بیورو میں پڑھانے والے اساتذہ کو ٹریننگ دینگے: قاسم علی شاہ

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں 18سال سے زائد عمر کے بچوں کو چلتن پیور ملازمت فراہم کرے گی: نجم مزاری

0 12

معروف موٹی ویشنل سپیکرقاسم علی شاہ اورسی ای او چلتن پیور نجم مزاری کا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کا دورہ ،

 

Qasim Ali Shah Foundation experts to train teachers in bureau: Qasim Ali Shah
Qasim Ali Shah Foundation experts to train teachers in bureau: Qasim Ali Shah

سارہ احمد چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو اور سیشن جج لاہور چائلڈ کورٹ شاہدہ سید نے چلتن پیور کے سی ای او نجم مزاری اور قاسم علی شاہ کا استقبال کیا

 

اور انہیں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا تفصیلی دورہ کرایا گیا اور بیورو میں موجود بچوں کے ساتھ ان کی ملاقات کرائی گئی۔ اس موقع پر قاسم علی شاہ کا کہنا تھا

 

کہ قاسم علی شاہ فائونڈیشن کے ماہرین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں پڑھانے والے اساتذہ کو ٹریننگ دینگے ۔ جن بچوںکو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اپنی تحویل میں لیتا ہے

 

Qasim Ali Shah Foundation experts to train teachers in bureau: Qasim Ali Shah
Qasim Ali Shah Foundation experts to train teachers in bureau: Qasim Ali Shah

ان کی قاسم علی شاہ فائونڈیشن کے تحت کونسلنگ بھی کی جائے گی۔ چلتن پیور کے سی ای او نجم مزاری نے اس موقع پر سیشن جج لاہور چائلڈ کورٹ شاہدہ سید سے وعدہ کیا

 

کہ ان کی کمپنی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے ان بچوں کو جن کی عمر 18سال یا اس سے زائد ہے ان کو ملازمت فراہم کرے گی

 

Qasim Ali Shah Foundation experts to train teachers in bureau: Qasim Ali Shah
Qasim Ali Shah Foundation experts to train teachers in bureau: Qasim Ali Shah

اور ساتھ رہائش کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی بیورو کے بچوں کو مارکیٹنگ میں مہارت کے حوالے سے بھی معاونت کرے گی ، اس بارے ہم بچوں کی رہنمائی کے لیے سیمینار کا اہتمام بھی کر سکتے ہیں

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.