وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈی ایچ کیو ساہیوال کا دورہ

کارڈ یک سنٹر اور چلدڑن ہسپتال بنانے کا اعلان

0 76

ساہیوال (سٹی ٹی وی پاکستان ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کاڈی ایچ کیو ساہیوال کادورہ،اگلے مالی سال کے بجٹ میں کارڈ یک سنٹر اور چلدڑن ہسپتال بنانے کا اعلان،حکومت کی اولین ترجیح عوام کو کرونا وائرس سے بچانا ہے جس کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں،

 

ضلع ساہیوال میں ابتک 4111مریضوں میں سے 705مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،ٹیسٹو ں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے 62کروڑ روپئے دئے گئے ہیں جس سے ٹیسٹوں کا استعداد 3200سے بڑھ کر 10ہزارکی جائے گی۔

گندم خریداری کے لئے کسانوں میں ابتک 8لاکھ30ہزار میٹرک ٹن گندم کا باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے،احساس کفالت پروگرام کے تحت غریب اور نادار افراد کی مالی معاونت کے لئے اب تک 22ارب 75کروڑ روپے تقسیم ہو چکے ہیں – وزیر اعظم پاکستان تعمیراتی سیکٹرمیں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے پراپرٹی ایکٹ میں کابینہ سے منظوری کے بعد ترمیم کریں گے-

 

ہرڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں صحافی کالونی بنا کر دیں گے،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا پریس کانفرنس سے خطاب -تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال ساہیوال کا دورہ کیا اور کرونا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا -انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو کرونا وائرس سے بچانا ہے

جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں -ساہیوال میں اگلے مالی سال کے بجٹ میں صحت کی سہولیات میں اضافے کے لئے کارڈ ک سنٹر اور چلڈرن ہسپتال بنانے کی منظوری دی جائے گی – پنجاب میں ابتک 4111مریضوں میں سے 705مریض صحت یاب گھر جاچکے ہیں -انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹو ں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے 62کروڑ روپئے محکمہ صحت کو دئے ہیں جس سے ٹیسٹوں کا استعداد کو بڑھایا جائے گا جو 3200سے بڑھ کر 10ہزارکی جائے گی –

citytv.pk
citytv.pk

 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا کہ گندم خریداری کے لئے کسانوں میں ابتک 8لاکھ30ہزار میٹرک ٹن گندم کا باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے اور باردانہ تقسیم کا سلسلہ جاری ہے -انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور نادار افراد کی مالی معاونت کے لئے اب تک 22ارب 75کروڑ روپے تقسیم ہو چکے ہیں – انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹرمیں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے پراپرٹی ایکٹ میں کابینہ سے منظوری کے بعد ترمیم کریں گے-

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا کہ صحافیوں کے سہولت کے لئے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں صحافی کالونی بنا کر دیں گے،انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں پر کرونا وائرس کے زیادہ مریض ہیں وہاں مریضوں کے حساب سے وینٹلیٹرز اور دیگر سامان فراہم کیا جا رہے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچائی جا سکے –

 

سمندری روڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی حکومت کی ترجیحات صرف عوام کو کرونا وائرس سے بچانا ہے جسے ہی اس مشکل وقت سے نکلیں گے ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز کر دیں گے -ان کے ہمراہ صوبائی وزرا سید صمصام بخاری اور ملک نعمان احمد لنگڑیال، کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید، آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی بھی ہمراہ تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.