شاداب خان فٹنس مسائل کا شکار ، زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں شرکت پرسوالیہ نشان

قومی ٹیم کے نائب کپتان بائیں پاؤں میں تکلیف محسوس کرنے لگے ، قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان وائٹس کی قیادت بھی نہیں کی

0 17

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے فٹنس مسائل کا شکار ہونے کی بنا پر نائب کپتان کی زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

میڈیا ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بائیں پاؤں میں تکلیف محسوس کرنے لگے جس کی بنا پر انہوں نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان وائٹس کی قیادت بھی نہیں کی ،

اس کے علاوہ پاکستان کے دورے پر موجود زمبابوے کی کرکٹ کے ساتھ ہونے والی سیریز کے سلسلے میں 30 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہو گئی۔

دوسری طرف زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ اور تمام معاون سٹاف کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ،

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ کھلاڑی اور اسٹاف کے دیگر افراد کے قیام کے لیے مختص ہوٹل میں بنائے گئے بایو سیکیوئر ببل کا حصہ بن گئے ہیں،

جہاں انہیں ایک دوسرے سے ملنے جلنے کی بھی مکمل آزادی حاصل ہوگی ،سیریز کے لیے اعلان کردہ 22 کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، فخرزمان، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، خوشدل شاہ، حیدر علی، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، روحیل نذیر، موسیٰ خان، فہیم اشرف، حارث روف، ظفر گوہر ، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا ،

دوسرا ون ڈے یکم نومبراور تیسرا ون ڈے 3 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا،

جس کے بعد پانچ نومبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچے گی ،

جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 7 نومبر کو پہلا ٹی ٹونٹی، 9 نومبر کو دوسرا اور 10 نومبر کو آخری ٹی ٹونٹی میچ ہوگا ، جب کہ دورہ مکمل کرنے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم 12 نومبر کو اپنے وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.