امریکی ڈاکٹر نے کورونا کے بزرگ مریض کو گلے لگا لیا

ْبزرگ مریض رو رہے تھے، وجہ پوچھنے پر کہا میں اپنی اہلیہ کیساتھ رہنا چاہتا ہوں،ڈاکٹر جوزوف

0 22

امریکی ڈاکٹر کی کورونا وائرس کے بزرگ مریض کو تسلی دیتے دل دہلا دینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے ایک ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر جوزف ورون مسلسل 252ویں دن کام کر رہے تھے

امریکی ڈاکٹر نے کورونا کے بزرگ مریض کو گلے لگا لیا

کہ اچانک اٴْنہوں نے کورونا وائرس کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں ایک پریشان بزرگ کو دیکھا۔

 

 

 

آئی سی میں زیر علاج بزرگ شخص کورونا وائرس کا مریض تھا اور وہ کافی پریشان اور خوفزدہ تھا، بزرگ شخص کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹر جوزف ورون اٴْن کے پاس گئے اور اٴْنہیں تسلی دی، اسی دوران ایک فوٹو گرافر نے دل کو چھوجانے والے منظر کو کیمرہ کی آنکھ میں قید کرلیا۔

 

اس واقعے کے بعد فوٹو گرافر نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے دیکھتے ہی دیکھتے خوب مقبولیت حاصل ہوئی اور ہر ایک نے اس پر جذباتی ردِعمل دیا۔

 

دوسری جانب ڈاکٹر جوزف ورون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں کورونا آئی سی یو میں داخل ہوا تو میں نے ایک بزرگ کورونا مریض کو روتے ہوئے دیکھا جس کے بعد میں اٴْس شخص کے پاس گیا اور اٴْن سے رونے کی وجہ پوچھی‘۔

 

ڈاکٹر جوزوف نے بتایا کہ ’میرے سوال کا جواب دیتے ہوئے بزرگ مریض نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتا ہے‘۔امریکی ڈاکٹر نے کہا کہ ’مریض کا جواب سنتے ہی میں نے اسے گلے سے لگا لیا کیونکہ مجھے اس کیلئے بہت افسوس ہوا اور مجھے بھی ان کی طرح ہی بہت دٴْکھ ہو رہا تھا‘۔

 

اٴْنہوں نے کہا کہ ’میرے ایسا کرنے سے بزرگ مریض کو بہتر محسوس ہوا اور انہوں نے رونا بند کر دیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے الگ تھلگ رہنا بہت سارے مریضوں خصوصاًً بوڑھوں کیلئے کافی مشکل ہوتا ہے

 

کیونکہ جب ہم بوڑھے ہوجاتے ہیں تو ہم نہیں چاہتے کہ ہم تنہا رہیں‘۔ڈاکٹر جوزوف نے کہا کہ ’اس بزرگ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور ہمیں اٴْمید ہے

 

 

کہ وہ اس ہفتے کے اختتام سے قبل ہسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’براہِ کرم کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال کریں‘۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.