مسجد الحرام میں معذور اور خصوصی عمرہ زائرین کے لیے پہلی منزل مختص کر دی گئی

یہ فیصلہ دوسرے مرحلے پر زائرین کی آمد اور مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد میں کئی گُنا اضافے کے بعد کیا گیا ہے

0 10

حرمین شریفین میں عمرہ مناسک کی بحالی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

حرمین الشریفین کی انتظامیہ نے خصوصی افراد اور معذور نمازیوں کے لیے مسجد حرام کی پہلی منزل مختص کی ہے جہاں وہ داخل ہو کرعبادت کر سکیں گے۔

یہ فیصلہ عمرہ مناسک کے دوسرے مرحلے پر عمرہ زائرین کی آمد اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

العربیہ نیوزکے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے مسجد حرام میں خصوصی افراد کے لیے مسجد کی پہلی منزل مختص کی ہے۔ اس کے علاوہ معذوری سے دوچار نمازیوں کے مسجد حرام میں داخلے کے لیے دیگر شرائط بھی عاید کی گئی ہیں۔

مسجد کی انتظامی تمام معذور افراد کو ان کے لیے مختص جگہ ہر پہنچانے اور انہیں نماز کیبعد بہ حفاظت باہر لے جانے میں مدد کرنے کی پابند ہوگی۔

خصوصی افراد کی عبادت کی ادائی میں مدد کے لیے الگ سے عملہ تعینات کیا گیا ہے جو وہیل چیئر کے ذریعے مدد کرنے کے ساتھ ساتھ نمازیوں کے ماسک، سینیٹائزنگ اور ان کے لیے آب زم زم کی بوتلوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

اس کے علاوہ معذور نمازیوں اور زائرین کا معاون عملہ سیکیورٹی حکام کے ساتھ بھی تعاون کرے گا۔

تھرما کیمروں کی مدد سے مسجد میں آنے والے خصوصی افراد کا درجہ حرارت بھی معلوم کیا جائے گا۔

مسجد حرام میں نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد کی سینی ٹائیزنگ، مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں کی صفائی، قالینوں وہیل چیئر کی صفائی ستھرائی کے لیے مسجد موجود تمام نمازیوں کو باہر نکالا جائے گا۔

درایں اثنا مسجد حرام میں معذور زائرین کے امور کے ڈائریکٹر جنرل فیصل بن الجودی نے خصوصی افراد کے لیے مسجد حرام میں کیے گئیانتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مسجد کا دورہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ کرونا کی وبائی حالات کے پیش نظر معذوری کا شکار زائرین اور نمازیوں کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

الجودی کا مزید کہنا تھا کہ مسجد حرام میں سلائیڈز اورریمپ کی شکل میں 32 دروازوں سے معذور افراد داخل اور خارج ہو سکیں گے۔

اس کے علاوہ باب 68، 74، 79، 84، 89، 90، 93 اور 94 مختص ہیں جب کہ عمرہ کے لیے آنے والے معذور نمازی مطاف تک پہنچنے کے لیے اجیاد، الشبیکہ، المروہ اور الارقم پلوں کا استعمال کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.