حکومت کا اپوزیشن کو مزید جلسوں کی اجازت نہ دینے کا عندیہ

گزشتہ روز گوجرانوالہ میں طے پائے معاہدے اور کرونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، اجازت نہ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

0 6

حکومت کا اپوزیشن کو مزید جلسوں کی اجازت نہ دینے کا عندیہ، گزشتہ روز گوجرانوالہ میں طے پائے معاہدے اور کرونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، اجازت نہ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ آئندہ اپوزیشن کو کوئی جلسہ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پی ڈی ایم جلسے میں معاہدےکی خلاف ورزی کی رپورٹ بھجوائی گئی ہے۔

رپورٹ میں گوجرانوالہ جلسے کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی پر آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے

کہ اپوزیشن نے جو معاہدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جلسہ مقررہ وقت پرختم نہیں کیا گیا،

جلسے اور لاہور سےگوجرانوالہ تک ریلیوں میں ایس او پیز خلاف ورزی نظر آئی، کسی نےنہ ماسک پہنانا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔

مریم نوازنےلاہورمیں دوران ریلی تقریر نہ کرنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، طے تھا مریم نواز راستے میں کسی استقبالیہ کیمپ میں خطاب نہیں کریں گی،

شاہد رہ میں مریم نواز کا مختصر خطاب معاہدے کی خلاف ورزی تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس او پیز خلاف ورزی سےحالات زیادہ خراب ہونے کےخدشات لاحق ہیں،

لہذا آئندہ اپوزیشن کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رپورٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ اپوزیشن کا اگلا جلسہ کراچی میں شیڈول ہے۔ کراچی کے بعد کوئٹہ، لاہور اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی حکومت مخالف جلسے کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.