عوام جاہل ہے! (مختصر مگر جامع) تحریر:وقاص فیاض

بے ساختہ میرے منہ سے نکلا کہ چیکر کتنا جاہل تھا

0 64

آج سے 7 یا 8 سال پہلے جب میں نے میٹرک کے پیپر دیے تو میری کمپیوٹر سائنس کی تیاری اچھی نہیں تھی ظاہر ہے تیاری اچھی نہ ہونے کی وجہ سے پیپر بھی اتنا اچھا نہیں ہوا تھا۔

اور یہ بات میں نے اپنے دوستوں کو بھی کئی بار کہی تھی۔جب رزلٹ کا دن آیا تو میں اپنے دوستوں کے ساتھ رزلٹ دیکھنے گیا۔ مجھے میرے ایک دوست نے آ کر بتایا کہ تو پاس ہو گیا ہے مجھے یقین نہ آیا اور میں نے خود جا کر دیکھا تو میں حیران ہوا میں واقعی پاس تھا ۔

یہ دیکھ کر بے ساختہ میرے منہ سے نکلا کہ چیکر کتنا جاہل تھا مجھے پاس کر دیا تو ساتھ کھرے میرے دوست نے فوراََ جواب دیا کہ جاہل وہ نہیں تو ہے جس نے تیاری نہیں کی۔

آج یاسمین راشد وزیر صحت کا بیان سن کر (کہ عوام جاہل ہے) فوراََ یہ واقعہ میرے ذہن میں آگیا کہ ”جاہل تو وہ ہوتا ہے جس کی تیاری نہیں ہوتی”

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.