حکومت اور قوم نے ایک ساتھ مل کر کورونا کو شکست دی

0 17

ساہیوال( سٹی ٹی وی ) حکومت اور قوم نے ایک ساتھ مل کر کورونا کو شکست دی ہے جس کے باعث آج ہم یونیورسٹی میں اپنے طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

 

یونیورسٹی پریکٹیکل لائف کا نام ہے جہاں نئے تجربات کے ذریعے طلبا و طالبات کو مستقبل میں درپیش چیلنجز کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

 

یہ بات کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے فال 2020 میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے لیے جاری اورینٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کا مقصد طلبا و طالبات کو یونیورسٹی کا تعارف کروانا تھا۔

 

 

 

حکومت اور قوم نے ایک ساتھ مل کر کورونا کو شکست دی
حکومت اور قوم نے ایک ساتھ مل کر کورونا کو شکست دی

 

 

پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے قیام سے کم ترین عرصہ کے دوران کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

 

یہی وجہ ہے کہ سی یو آئی نے کئی نیشنل اور انٹرنیشنل ریکنگز اپنے نام کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم بچوں کو مستقبل کے لیے تیار کریں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم طلبا و طالبات کو زیادہ سے زیادہ یریکٹیکل کاموں میں مصروف کریں گے ۔

 

انہوں نے اس موقع پر سٹوڈنٹ سروس سنٹر کو بھرپور داخلہ مہم چلانے اور ہیڈز آف اکیڈمک ڈیپارٹمنٹس کو اورینٹیشن کے بہترین اور کورونا ایس او پیز کے مطابق انتظامات کروانے کو بھی سراہا۔

 

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کو حکومتی احکامات کے مطابق ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پہلے اور آخری سمسٹر کے طلبا و طالبات اور ضروری پریکٹیکل کورسز کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.