ٹرمپ کی جانب سے انتقال اقتدار سے مسلسل انکار کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے. جوبائیڈن

کورونا پر قابو پانے کے لیے صدر ٹرمپ کچھ نہیں کر رہے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اوروہ گالف کھیل رہے ہیں‘قسطیں ادانہ کرنے کی وجہ سے2کروڑوامریکیوں کے گھر چھن جانے کا خطرہ ہے. نومنتخب صدر کی صحافیوں سے گفتگو

0 10

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتقال اقتدار سے مسلسل انکار کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے.

 

بائیڈن ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتہائی سرد موسم شروع ہورہا ہے اگر صدر ٹرمپ نے ان کے ساتھ تعاون نہ کیا تو امریکہ میں کورونا وبا کے باعث مزید اموات ہو سکتی ہیں.

 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے صدر ٹرمپ کچھ نہیں کر رہے وہ اب تک گالف کھیل رہے ہیں

 

اور ان کا یہ اقدام سمجھ سے بالا ہے نومنتخب صدر نے کہا کہ دو کروڑ امریکیوں کو گھروں کی قسطیں ادا نہ کرنے کی وجہ سے چھت چھن جانے کا ڈر ہے انہوں نے کہا لوگوں کی بے روزگاری انشورنس ختم ہونی والی ہے اور کرایے کے گھروں میں رہنے والے افراد کرایہ ادا نہیں کر سکتے.

 

امریکہ میں کورونا کیسز اور ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلے کی شرح میں حالیہ ہفتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جسے دیکھتے ہوئے ریاستوں کے گورنروں اور میونسپل حکام نے بعض کاروباری سرگرمیوں کو دوبارہ محدود کر دیا ہے جو بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں

 

کہ 20 جنوری کو حلف برداری کے بعد بطور صدر ان کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی اور کورونا وائرس کی روک تھام ہوگی.

 

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے جو الیکشن کے بعد سے عوامی اجتماعات سے گریز کر رہے ہیں ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی آمد کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز زبردست انداز میں ہوا ہے‘

 

یاد رہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے گزشتہ ہفتے اپنی تیار کردہ کرونا ویکسین کو 90 فی صد موثر قرار دیا تھا گزشتہ روز ایک اور کمپنی موڈرنا نے بھی اپنی آزمائشی ویکسین کے 94 اعشاریہ پانچ فی صد تک کارآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا.

 

صدر ٹرمپ نے کرونا ویکسین کو عظیم دریافت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین چین کے موذی مرض کا خاتمہ کرے گی اور یہ سب ان کی نگرانی میں ہوگا یاد رہے

 

کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے دو لاکھ 47 ہزار سے زیادہ اموات اور ایک کروڑ 11 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں امریکہ دنیا میں کورونا سے ہونے والی اموات اور کیسز کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے.

 

یادرہے کہ امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو صدر ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے

 

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے جو بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے.

 

امریکہ کی 50 میں سے 49 ریاستوں کے نتائج کے مطابق جو بائیڈن نے 290 الیکٹرول ووٹ حاصل کر لیے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ 232 الیکٹرول ووٹ حاصل کر پائے ہیں

 

مزید ایک ریاست جارجیا کا نتیجہ آنا اب بھی باقی ہے جہاں بائیڈن کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں.

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.