دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا،امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے،عبدالرزاق دائود

یہ پہلی دفعہ ہوا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں،مشیر تجارت کا ٹویٹر پر بیان

0 34

مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔اپنے ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا،امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2020 میں امریکہ کو ساڑھے 42 کروڑ ڈالر برآمدات ہوئی ہیں،دسمبر 2019 میں امریکہ کو ہماری برآمدات ساڑھے 33 کروڑ ڈالر تھیں۔یہ پہلی دفعہ ہوا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر عرصہ میں امریکہ کو برآمدات میں 18.4فیصد اضافہ ہوا،جولائی دسمبر عرصہ میں امریکہ کو برآمدات دو ارب 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوئی ،گذشتہ سال اس عرصہ میں امریکہ کو برآمدات دو ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات میں اضافہ ایکسپورٹرز کی بڑی کامیابی ہے ،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.