شعیب اختر کی لاہور کی ایک گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

پیسرنے بغیر کسی رن اپ کے بولنگ کی، بیٹسمین نے پہلی گیند پر انہیں شاٹ ماری لیکن پنڈی ایکسپریس نےباقی گیندیں باآسانی بیٹ کرلیں

0 6

لاہور (سٹی ٹی وی ) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کو لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ یہ ویڈیو 45 سالہ شعیب اختر نے خود بھی ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اندازہ لگائیں کہ لاہور کی گلیوں میں اب بھی ماضی کی طرح کون کرکٹ کھیل رہا ہے؟ ،بائولنگ ایکشن سے تو آپ واقف ہی ہیں‘‘۔

شعیب اختر کے مداحوں کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر بغیر کسی رن اپ کے بولنگ کررہے ہیں، بیٹسمین نے پہلی گیند پر انہیں شاٹ ماری لیکن دنیا کے تیز ترین فاسٹ بائولر باقی گیندیں باآسانی بیٹ کرا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر بھی نسل پرستی کا شکار، یہ کون سا کرکٹر ہے اور خودکشی کے دہانے پر کیوں پہنچ گئے تھے؟ جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے

یاد رہے کہ شعیب اختر نے 2003ء کے عالمی کپ کے پول میچ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر اپنا نام تاریخ میں درج کروایا، انہوں نے 46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں لیں، 12 مرتبہ اننگ میں5 وکٹیں اپنے نام کیں اور 2 مرتبہ ٹیسٹ میں 10 یا اس سے زیادہ شکار کیے۔

انہوں نے اپنا اولین ٹیسٹ 1997ء میں ویسٹ انڈیز اور آخری ٹیسٹ 2007ء میں بھارت کے خلاف کھیلا، انہوں نے 163 ون ڈے میچز میں 247 وکٹیں اپنے نام کیں۔ 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.